مسجد نبویﷺ میں 25 ہزار قالین، ہر ایک میں الیکٹرانک چپ نصب

چپ ڈیٹا، لوکیشن،واشنگ شیڈول، قالینوں کی موومنٹ کو ٹریک کرنے میں مدد کرتی ہے،رپورٹ

بدھ 23 جولائی 2025 16:18

مسجد نبویﷺ میں 25 ہزار قالین، ہر ایک میں الیکٹرانک چپ نصب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)مسجد نبویﷺ میں 25 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے م طابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسجد میں 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھائے گئے ہیں، ان میں 14 ہزار سے زیادہ صحنوں، 6 ہزار 150 راہداریوں اور 5 ہزار 500 قالین مسجد کی چھت پر بچھائے گئے ہیں۔

مسجد نبویﷺ میں بچھائے گئے ہر قالین میں ایک آر ایف آئی ڈی الیکٹرانک چپ نصب ہے جو اس کے ڈیٹا، لوکیشن، اس کے بننے کی تاریخ، واشنگ شیڈول، مسجد اور بیرونی حصوں میں قالینوں کی موومنٹ کو ٹریک کرنے میں مدد کرتی ہے۔اس سے آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔مسجد نبوی میں استعمال ہونے والے قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)

انہیں اعلی معیار کی ہنرمندی اور رنگ کی پائیداری سے پہچانا جاتا ہے۔مسجد نبوی میں دن میں 3 مرتبہ قالینوں کی صفائی کی جاتی ہے جبکہ 1600 لیٹر جراثیم کش مواد کا سپرے کیا جاتا ہے۔قالینوں کو معطر کرنے کے لیے 200 لیٹر خوشبودار مواد کا استعمال کیا جاتا ہے، 150 قالین یومیہ بنیاد پر دھوئے بھی جاتے ہیں۔ یہ تمام اقدامات مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کو ایک محفوظ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :