سعودی ولی عہد کی امیرکویت کوفیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت

بدھ 23 جولائی 2025 16:18

سعودی ولی عہد کی امیرکویت کوفیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹو فورم کے نویں ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

فیوچر انویسٹمنٹ فورم کا نواں ایڈیشن رواں سال 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگا۔ امیر کویت کو سعودی ولی عہد کی طرف سے تحریری دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔