یورپی یونین کی پابندیوں پر روس کا ردعمل، مزید شخصیات بلیک لسٹ

بدھ 23 جولائی 2025 15:26

یورپی یونین کی پابندیوں پر روس کا ردعمل، مزید شخصیات بلیک لسٹ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)روس نے یورپی یونین کے اداروں، رکن ممالک اور دیگر یورپی ممالک کے نمائندوں پر سفری پابندیوں کی فہرست میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اس فہرست میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومتی و تجارتی تنظیموں کے نمائندے اور یورپی یونین کے رکن ممالک و دیگر مغربی ممالک کے وہ شہری شامل ہیں جو یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے، یوکرین کو دوہری استعمال کی مصنوعات کی ترسیل میں مدد دینے،روس کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا بالٹک سمندر میں روسی جہازوں اور کارگو کے خلاف ناکہ بندیوں کا اہتمام کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :