افغانستان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی

منگل 27 مئی 2025 16:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے دفتر کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ شام کو ضلع کوہ بند کے گائوں ملنگ خیل میں زمین کے تنازع پر 2 خاندانوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار خواتین سمیت سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس نے مبینہ مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے مقدمات مزید تفتیش کے لیے عدلیہ کے حوالے کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اتوار کو بھی افغانستان کے صوبہ خوست میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں زمین کی ملکیت پر دو خاندانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ■