میونسپل کارپوریشن ضلع خوشاب کی کارروائی، بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 40 سے زائد دکانیں سیل

منگل 27 مئی 2025 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) میونسپل کارپوریشن ضلع خوشاب نے ایکشن لیتے ہوئے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 40 سے زائد دکانیں سیل کردیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ضلع خوشاب ساجد منیر کلیار کی جانب سے جوہرآباد روڈ پر نادہندگان کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور میونسپل سٹاف کے ہمراہ انتظامیہ نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 40 سے زائد دکانیں سیل کر دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ضلع خوشاب ساجد منیر کلیار کے مطابق سیل کی گئی دوکانیں میونسپل کمیٹی کے کرایہ داروں کی ہیں جن پر مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ضلع خوشاب ساجد منیر کلیار نے مزید کہا کہ آپریشن کا مقصد طویل عرصے سے زیرِالتواء میونسپل واجبات کی وصولی اور مالی ذُمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے ان کو اس سے قبل متعدد بار نوٹس بھیجا گیا لیکن انہوں نے کسی قسم کے کوئی واجبات جمع نہیں کروائے جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے حکم پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ضلع خوشاب ساجد منیر کلیار نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد دوکانوں کو بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :