بچوں کے مابین جھگڑے پر فائرنگ، خاتون کے جاں بحق ہونے پر سی پی او کا نوٹس، ڈی ایس پی کہوٹہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

منگل 27 مئی 2025 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) کلرسیداں کے نواحی علاقہ پلالہ ملا خان میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی پی او نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ بچوں کے مابین جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :