چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 27 مئی 2025 18:37

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ مختلف مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ لالیاں پولیس نے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے چرس اور شراب برآمد ہوئی۔

تھانہ صدر پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ تھانہ محمد والا پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کیا۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے 2018افراد کو چیک کیاگیا،2731گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2سو سے زائد گاڑیوں کے چالان،جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کا قیام،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔آپ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔\378