ملک فلاحی جماعت سکھر اور الحق فائونڈیشن کے صدر ملک محمد فہد رضوان کا سکھر پریس کلب کا دورہ

منگل 27 مئی 2025 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) ملک فلاحی جماعت سکھر اور الحق فائونڈیشن کے صدر ملک محمد فہد رضوان نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ کیمرا اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر جاوید گھنیو اور نائب صدر اشفاق احمد کھوسو کی خصوصی دعوت پر عمل میں آیا۔پریس کلب پہنچنے پر کیمرا اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سندھی ثقافت کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔

اس موقع پر ملک فہد رضوان نے صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق و سچ کا علم بلند کرنے والے صحافی خصوصاً کیمرا مین اور فوٹو جرنلسٹ انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ آزادی صحافت کی جدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دورے کے دوران فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران، جن میں صدر جاوید گھنیو، نائب صدر اشفاق کھوسو، آفس سیکریٹری سکندر چاچڑ، بخش علی پھلپوٹو، مرتضیٰ سمیجو، عدنان شیخ، حمید گل، اسامہ طلعت، و دیگر شامل تھے، انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی فلاحی خدمات کو سراہا اس موقع پر ملک فہد رضوان کے ہمراہ ملک عبدالرشید بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :