اے ڈی سی جنرل کوہستان لوئر کے مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات

منگل 27 مئی 2025 22:51

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر عبدالولی خان کی زیر صدارت مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، بازار ٹریڈ یونین، علماء کرام اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں بازاروں میں مضر صحت اشیاء ( پاپڑ، چورن، ممنوعہ خوراک) کی فروخت روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

(جاری ہے)

ریونیو، پولیس، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل انتظامیہ پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں بازاروں کے اچانک معائنے کریں گی۔دکانداروں کو ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ ایسی اشیاء اپنی دکانوں سے ہٹا دیں۔خلاف ورزی کی صورت میں اشیاء ضبط و تلف کی جائیں گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے،مضر صحت اشیاء کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :