حاجی نواب خان کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے پر خراجِ تحسین

منگل 27 مئی 2025 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے سرپرست حاجی نواب خان کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے پر خراجِ تحسین۔

(جاری ہے)

انہوں نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعثِ فخر کی بات ہے۔