اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کاسرپرائز وزٹ

منگل 27 مئی 2025 22:10

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال فاطمہ عطا بندیال نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کے سرپرائز وزٹ کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلہ میں سمبڑیال کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ کئے۔ انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے والی مہم کی چیکنگ کی۔ انہوں نے شام کے وقت اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے مقرر کردہ علاقوں میں 100 فیصد کوریج یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :