حب الوطنی سے سرشار نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، علی رضا چیچی

وادی کھلانہ کے غیور عوام سمیت یوتھ صف اول میں رہتے ہوئے جموں کشمیر کور کمیٹی کے ساتھ کام کرے گی

بدھ 28 مئی 2025 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) وادی کھلانہ کے سماجی رہنما علی رضا چیچی کی ممبر کور کمیٹی جموں کشمیر عوامی جائینٹ ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر سے ون ٹو ون ملاقات، وادی کھلانہ میں جموں کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل نو اور ان کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے تنظیم سازی کے لیے باہمی مشاورت، شوکت نواز میر نے حامی بھر لی۔

اس موقع پر ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی سے سرشار نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، آزاد کشمیر بھر میں قریہ قریہ، گاؤں گاؤں، جموں کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی پر عوام کا اعتماد سب سے بڑھ کر نوجوانوں کا جوق در جوق شامل ہونا ہمارے لیے باہر سے اطمینان اور فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا ہر شہری جموں کشمیر کور کمیٹی کا حصہ بن سکتا ہے کیونکہ جموں کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی میں نہ تو کوئی چیئرمین ہے نہ ہی کوئی صدر نہ ہی کوئی اور عہدہ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے سٹیج پر بیٹھنے سے اسی لیے انکار کر رکھا ہے کہ سٹیج پر بیٹھنے کے وہ لوگ حقدار ہیں جن کے اندر حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور جو اپنی ریاست کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلانہ وادی میں علی رضا چیچی کے شانہ بشانہ جتنے لوگ بھی شامل ہونا چاہتے ہیں ان کی کمیٹیاں بنائیں ہم از خود آ کر ان سے حلف لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کھلانہ کے غیور عوام جس وقت بھی ہمیں بلائیں گے ہم حاضر ہوں گے اس موقع پر وادی کھلانہ کے سماجی رہنما علی رضا چیچی نے ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ فخر ہے کہ ہماری دھرتی کا سپوت اب ہماری قیادت اور رہنمائی کرے گا۔ ہم شوکت نواز میر کے شانہ بشانہ ریاست کی وحدت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وادی کھلانہ کے غیور عوام سمیت یوتھ صف اول میں رہتے ہوئے جموں کشمیر کور کمیٹی کے ساتھ کام کرے گی۔ علی رضا چیچی نے مذید کہا کہ ہماری چھ وارڈوں کے سینکڑوں نوجوان جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ بن کر نہ صرف علاقے کی تعمیر و ترقی بلکہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ علی رضا چیچی نے شوکت نواز میر کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ معروف صحافی لیاقت بشیر فاروقی، احتشام مغل و دیگر بھی موجود تھے۔ شوکت نواز میر نے علی رضا چیچی و دیگر آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی خاطر تواضح بھی کی۔