کینیڈا کو "گولڈن ڈوم" سسٹم میں شامل ہونے کے لیے 61 بلین امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے، امریکا

بدھ 28 مئی 2025 16:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا کو "گولڈن ڈوم" میزائل ڈیفنس سسٹم میں شامل ہونے کے لیے 61 بلین امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پوسٹ پر لکھا کہ انہوں نے کینیڈا سے کہاہے کہ اگر وہ شاندار گولڈن ڈوم سسٹم کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اس پر $61 بلین ڈالر لاگت آئے گی، لیکن اگر وہ ہماری 51 ویں ریاست بن جاتی ہے تو اس پر صفر ڈالر لاگت آئے گی۔