یوم تکبیر کا دن بحیثیت قوم ہمارے لئے فخر، اتحاد اور ثابت قدمی کی علامت ہے، ریاض حسین پیرزادہ

بدھ 28 مئی 2025 16:48

یوم تکبیر کا دن بحیثیت قوم ہمارے لئے فخر، اتحاد اور ثابت قدمی کی علامت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کا دن بحیثیت قوم ہمارے لئے فخر، اتحاد اور ثابت قدمی کی علامت ہے، ہمارے سائنسدانوں نے اس دن تاریخ رقم کی اور ثابت کیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، ہم اپنے سائنسدانوں، سیاسی قائدین اور فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یومِ تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن بحیثیت قوم ہمارے لئے فخر، اتحاد اور ثابت قدمی کی علامت ہے، 27سال پہلے آج کے دن ہم نے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا عزم اور دفاع ہمیشہ سے مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف نے غیر متزلزل حکمت سے ہر طرح کا دباؤ مسترد کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، ہمارے سائنسدانوں نے بھی اس دن تاریخ رقم کی اور ثابت کیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، ہم اپنے سائنسدانوں، سیاسی قائدین اور فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ بے شک ہر پاکستانی کے لئے وطن کے چپے چپے کا دفاع اپنی جان سے بڑھ کر ہے۔