
یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول 101سالوں سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی خدمات انجام دے رہا ہے.صدرٹرمپ
یوایس بی پی کے اہلکار دن رات سرحدوں پر منشیات، ہتھیاروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں.امریکی صدر کا پیغام
میاں محمد ندیم
بدھ 28 مئی 2025
16:14

(جاری ہے)
یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کے101سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کی سالگرہ پر ہم ادارے کے ہر ایجنٹ کو ان کی باوقار خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے ان کے مشن میں ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے دنیا کے خطرناک حصوں سے پرتشدد مجرموں، ٹھگوں، گینگ ممبروں اور دہشت گردوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کو ملک میں داخل ہونے دیا . انہوں نے کہا کہ 20 جنوری 2025 کو ہم نے اسے تبدیل کیا اور بطور صدر میرے پہلے اقدامات میں سے ایک امریکا کی جنوبی سرحد پر قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنا تھا جس کے لیے وفاقی حکومت نے محکمہ دفاع کو اضافی اختیار اور مکمل حمایت فراہم کی . صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جنوبی سرحد پر سرحدی دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی ہے جبکہ میکسیکو کے ساتھ پالیسی مذکرات کوبحال کیا تاکہ سرحد پر غیرقانونی آمدورفت کو ختم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ ہزاروں امریکی فوجیوں کو سرحد کے دفاع اور حفاظت کے لیے تعینات کیا گیاہے جبکہ ہم نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملکی تاریخ میں سب سے بڑی ملک بدری کی کاروائیاں شروع کررکھی ہیں. صدر ٹرمپ نے کہا کہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے پہلے 100 دنوں کے اندر سرحد پر غیرقانونی طور پر امریکا میں داخلے کے واقعات میں 95 فیصد کمی واقع ہوئی اسی طرح خطرناک منشیات” فینٹینیل“ کی اسمگلنگ پچھلے سال کے مارچ کے مقابلے میں 54 فیصد کم ہوئی‘ حکومت کے پہلے 100 دنوں میںہماری انتظامیہ نے 1 لاکھ50ہزار سے زیادہ غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 1لاکھ35ہزار سے زیادہ کو ملک بدر کیا گیا .
مزید اہم خبریں
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
-
9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے
-
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
-
9 مئی کیس میں آج کی سزائیں دراصل سزاؤں کا ایک ریلہ ہے
-
سانحہ 9 مئی ایک حقیقت ہے اگر پراسیکیوشن نہیں ہوگی تو ریاست مذاق بن جائے گی
-
غزہ میں خوراک کی فراہمی مہم میں ’کریم‘ کی مدد
-
طوفانی سیلابوں سے موسم بارے پیشگی اطلاع کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
-
غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.