فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے

فیلڈ مارشل کو بتایا کہ بزنس کمیونٹی خوش نہیں ہوگی تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، فیلڈ مارشل جیسی یقین دہانی وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نہیں کرا پارہے تھے، فیلڈ مارشل سے اچھی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 جولائی 2025 23:19

فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔22جولائی 2025ء ) چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے،فیلڈ مارشل کو بتایا کہ بزنس کمیونٹی خوش نہیں ہوگی تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاجروں کی فیلڈ مارشل سے مثبت اور اچھی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل کو ایف بی آر سے متعلق باتیں بتانے گئے تھے، بجٹ 2025-26میں ایف بی آر کو جو اختیار دیئے گئے ، اس سے کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے، فیلڈ مارشل کو برآمدات اور ترسیلات زر بڑھنے کے حوالے سے بات بتانے گئے تھے،اس وقت ملک میں اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، ترسیلات زر بھی 8 سے بڑھ کر 38 پر چلے گئے ہیں، فیلڈ مارشل کو بتایا کہ تاجر برادری کی وجہ سے ٹیکس جمع کرنے کی شرح بڑھی ۔

(جاری ہے)

جب تک کاروباری افراد خوش نہیں ہوں گے تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، فیلڈ مارشل نے صبروتحمل سے تاجروں کی بات سنی، ہم تاجر فیلڈ مارشل کے کو اس پر سراہتے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے تاجروں کی بات سننے کے بعد اپنی متعلقہ ٹیم کو ہدایات بھی دیں۔ فیلڈ مارشل نے ہدایات دیں کہ تاجروں کی جی ایچ کیو ، یا پھر ایس آئی ایف سی کے دفتر میں ملاقات کرائیں۔

فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل نے جو ہمیں یقین دہانی کرائی ہے ایسی یقین دہانی وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نہیں کرا پارہے تھے۔ صدر لاہور چیمبر ابو زر شاد نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں فیڈریشن کے چیئرمین عاطف اکرام بھی موجود تھے۔ فیلڈ مارشل نے دو گھنٹے تک ہماری بات سنی ہر تاجر نے فیلڈ مارشل کو اپنے مسائل بتائے۔ فیلڈ مارشل نے تاجروں کو عزت اور احترام دیا ایسی ملاقاتیں صدیوں بعد ہوتی ہیں، فیلڈ مارشل نے پر سیکٹر کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا، فیلڈ مارشل ایک ایک بات کی گہرائی میں گئے۔