نادیہ افگن کا فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ

مجھے فرق نہیں پڑتا، میں سچ بولتی ہوں اور بولتی رہوں گی، اگر آپ کا فنکار تنقید سے بالاتر ہے تو پھر وہ فنکار نہیں، ایک بت ہے، اداکارہ

بدھ 28 مئی 2025 19:52

نادیہ افگن کا فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)اداکارہ نادیہ افگن نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے فیروز خان کی ورک ایتھکس پر بات کی تھی، مجھے بہت سے اداکاروں نے بتایا ہے کہ فیروز خان ایک مشکل کو آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میرا یہ بیان فیروز خان کے مداحوں کو بالکل پسند نہ آیا، شدید ردعمل کے طور پر نا صرف مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔نادیہ افگن نے بتایا کہ بہت سے فریش اکائونٹس سے خطرناک میسجز آئے، کچھ تو ڈرائونے بھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے کہا تمہیں اداکاری نہیں آتی، میرا جواب ہے کہ میں پرفیکٹ نہیں ہوں، لیکن مجھے اداکاری ضرور آتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جہاں کچھ لوگ منفی تھے، وہیں بہت سے اداکاروں اور رائٹرز نے میرے تبصرے کو سراہا اور حمایت کی۔نادیہ افگن نے کہا مجھے فرق نہیں پڑتا، میں سچ بولتی ہوں اور بولتی رہوں گی، اگر آپ کا فنکار تنقید سے بالاتر ہے تو پھر وہ فنکار نہیں، ایک بت ہے۔

متعلقہ عنوان :