پشاور، فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4ارب سے تجاوز کرگیا

بدھ 28 مئی 2025 20:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4 ارب سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو سبسڈی کی مد میں 4ارب 20کروڑ روپے دئیے جائیں گے، گزشتہ مالی سال کے دوران بی آر ٹی کا خسارہ 6ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔محکمہ خزانہ کے مطابق بی آر ٹی کے کرایوں میں فی سٹاپ 5روپے اضافے سے خسارے میں 2ارب روپے کی کمی آئی ہے جبکہ بی آر ٹی کیلئے اگلے مالی سال کے دوران مزید 50بسیں چین سے خریدی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :