فیصل آبادتھانہ روڑالہ چک نمبر 382 اضافی ابادی گجراں میں کبوتر بازی پر ہزاروں روپے کا جوا ء

جمعرات 29 مئی 2025 13:42

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)فیصل آباد تھانہ روڑالہ چک نمبر 382 اضافی ابادی گجراں میں کبوتر بازی پر ہزاروں روپے کا جوا ء تفصیلات کے مطابق چک نمبر 382 اضافی ابادی گجراں میں کبوتر بازی جواء کے شوق نے نئی نسل کو بے رہ روی کا شکار کرلیا ہے ابادی گجراں میں کبوتر بازی پر ہزاروں روپے کا جواء کھیلا جاتا ہے 29 مئی بروز جمعرات کو صبح سے لے کر شام تک کبوتر بازی کرنے والوں کی نظریں آسمان پر ٹکی ہوتی ہیں پوری ابادی میں اوباشوں کا ہجوم لگا رہتا ہے حکومت کی جانب سے سخت پابندی ہونے کے باوجود تھانہ روڑالہ کی پولیس ان کبوتر بازوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اس اس کبوتر بازی کے شوق نے نئی نسل کو تعلیم سے دور کردیا ہے ایس پی جڑانوالہ اس مذموم دھندے کا فوری نوٹس لے اور کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اہل علاقے کی عوام کا پولیس سے مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :