فیصل آباد، ویگن روڈپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 50 سالہ شخص موقع پر جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی

جمعرات 29 مئی 2025 16:08

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)فیصل آباد:ستیانہ روڈ عوان والا سٹاپ کے قریب فیصل اباد کی طرف آتی ہوئی ویگن روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ کے باعث ویگن کا ڈرائیور 50 سالہ نعیم موقع پر جانبحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

ریسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 4 شدید زخمیوں کر الائیڈ II ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جن کے نام عبداللہ علی ولد بشیر احمد،عمر 55 سال تاندلیانوالہ - شفقت علی ولد محمد شفیع، عمر 55-سال - ایم بلال ولد ایم اشرف، عمر 45 سال منصور آباد- ایم یاسین ولد فقیر حسین،عمر 47 سال، نگہبان پورہ فیصل آباد شامل ہیں -

متعلقہ عنوان :