ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم

جمعہ 25 جولائی 2025 16:03

ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ سنا تے ہوئے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

صدر کسان بورڈ نے گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل 2025 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ درخواست گزارکے مطابق حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی، گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے۔