کاشتکار اگیتی پھول گوبھی نمبر1کی پنیری 15 جون تک کاشت ،جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں،ماہرین محکمہ زراعت

جمعرات 29 مئی 2025 16:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین سبزیات نے کہا ہے کہ کاشتکار اگیتی پھول گوبھی نمبر ایک کی پنیری 15 جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے بتایا کہ اگیتی پھول گوبھی نمبر دو کی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھول گوبھی سرد مرطوب آ ب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ پھول گوبھی کے لئے مناسب درجہ حرارت 17سے18ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن پکنے کے وقت اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے تو اس کی نشوونما پر برااثر پڑتا ہے۔ اگر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو سبز پتیاں نکل آتی ہیں جس سے پھول کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے نیزپھول گوبھی اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین میں اچھی پیداوار دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اگیتی گوبھی نمبر 1 پنیری کی کاشت کا وقت 15جون تک ہے اور پنیری کا وقت جولائی کا پہلا ہفتہ ہے جبکہ اس کی برداشت ستمبر، اکتوبر ہے اسی طرح اگیتی نمبر 2پنیری کی کاشت کا وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے جبکہ پنیری منتقلی کا وقت اگست کا آخری ہفتہ اوربرداشت کا وقت نومبر،دسمبر ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگیتی اقسام کے لئے ایک کلوگرام بیج جبکہ درمیانی اور پچھیتی اقسام کے لئے آدھ کلو بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جون میں سخت گرمی کے سبب اگیتی اقسام کی پنیری اگانا بہت مشکل کام ہے لہٰذاکاشتکار ذرخیز اور نامیاتی مادوں سے بھر پور زمین کا انتخاب کریں تاہم زمین آبپاشی کے لئے پانی ہر لحاظ سے موزوں ہواور پھپھوند ی والی بیماریوں سے پاک ہو۔

متعلقہ عنوان :