Live Updates

تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ

جمعرات 29 مئی 2025 17:48

تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، سیکرٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وفاقی سیکرٹری خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔سیکریٹری خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے باہر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ دس جون کو ہی پیش ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت عید کی تعطیلات کے باعث بجٹ کی تاریخ میں رد و بدل پر غور کررہی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ دس جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا،خرم شہزاد نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے نو جون کو جاری کیا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات