شعیب شاہین کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

جمعرات 29 مئی 2025 21:12

شعیب شاہین کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے خلا ف درج مقدمات کاریکارڈ جمعرات کواسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کردیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ شعیب شاہین کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 21 مقدمات درج ہیں عدالت نے شعیب شاہین کو ان۔

(جاری ہے)

کے مطابق عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی درخواست نمٹادی۔

،واضح رہے کہ سابقہ سماعت پرپولیس نے اس حوالے سے اضافی وقت دینے کی استدعا کی تھی جوعدالت نے منظورکرلی۔جسٹس ارباب محمدطاہر شعیب شاہین کی درخواست کی سماعت کی اس دوران اسلام آباد حکام اوردیگروکلا پیش ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ شعیب شاہین کے خلاف 27 مقدمات درج ہیں عدالت نے تفصلات ملنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :