سینٹرل ایشین والی بال نیشنزکپ، پاکستانی ٹیم اعزاز کے دفاع کیلئے پہنچ گئی

جمعرات 29 مئی 2025 22:17

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء)سینٹرل ایشین والی بال نیشنز کپ میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم ازبکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کاوا نیشنز کپ 29 مئی سے 4 جون تک کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستانی ٹیم ایونٹ کے پول بی کا حصہ ہے، جس کی دیگر ٹیموں میں کرغزستان اوز قازقستان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 30 مئی کو کرغیزستان اور 31 مئی کو قازقستان سے کھیلے گی۔