پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق کی پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ آمد، اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوایا

جمعرات 19 جون 2025 16:26

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق کی پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عبداللہ شفیق نے پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر و مایہ ناز بلے باز عبداللہ شفیق نے پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ سے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا اور بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ دفتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے انہیں اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔عبداللہ شفیق نے ڈی پی او فیصل شہزاد کی قیادت میں پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی بہترین خدمات کو سراہا اور پولیس کے سفیر کے طور پر کام کرتے ہوئے عوام میں پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے قومی سٹار بلے باز کو سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی