Live Updates

کوئی ہے جو ہمارا دکھ درد سمجھ سکے؟، کپتان قومی ہاکی ٹیم کا حکومت سے شکوہ

قومی کھیل ہاکی اصل مقام حاصل کرنے کیلئے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، کیا ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو اسکی فکر ہے، ہمارے وزرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے کھیل پر زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں : عماد بٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 جون 2025 15:01

کوئی ہے جو ہمارا دکھ درد سمجھ سکے؟، کپتان قومی ہاکی ٹیم کا حکومت سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2025ء ) پاکستان کے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے۔ 
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے یومیہ الاؤنس نہ ملنے پرایک بیان میں کہا کہ ایسا کوئی ہے جو پاکستان ہاکی ٹیم کا دکھ درد سمجھ سکے، پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبولیت کا حامل لیکن قومی کھیل کو پوچھنے والے بہت کم ہیں۔

 
ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی اصل مقام حاصل کرنے کیلئے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، کیا ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو قومی کھیل کی فکر ہے، اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے کھیل پر ہمارے وزرا زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کرکٹ لیگز پر بزنس مین خرچ کردیتے ہیں مگر ہاکی کیلئے بجٹ نہیں ہوتا ہے، ہم کھلاڑی ہیں اور ہمارا دکھ درد کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

 
عماد بٹ نے مزید کہا کہ جائز حقوق نہ ملنے کے باوجود ہم ٹائٹل جیتنے کیلئے میدان میں اترتے رہے ہیں، ب وقت آگیا ہے کہ سب کو ملکر پاکستان ہاکی کیلئے ہم آواز بننا پڑے گا، اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پاکستان ہاکی کا وجود مٹ سکتا ہے۔ 
 
واضح رہے کہ ملائیشیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی یومیہ الاؤنس کے منتظر ہیں، ذرائع کےمطابق ملائشیا کے دورے کو دس دن ہوگئے، کھلاڑیوں کو پیسے نہیں ملے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات