نیشنز ہاکی کپ، سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الاؤنس سے محروم

ملائیشیا میں قیام کے 10 روز کے دوران کھلاڑیوں کو ایک دن کا بھی معاوضہ نہیں ملا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 جون 2025 12:19

نیشنز ہاکی کپ، سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الاؤنس ..
کوالالمپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2025ء ) نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی پاکستانی ٹیم کے پلئیرز تاحال یومیہ الاؤنس سے محروم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملائیشیا میں جاری میں نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے پلئیرز کو 10 روز کے ایک دن کا بھی یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کیساتھ میچ ڈرا کیا، جاپان کو شکست دی جب کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس کا شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم اس کے باوجود قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کو ممکن بنایا۔
گرین شرٹس اگر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ہاکی پرو لیگ کھیلنے کا سنہری موقع مل جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کیساتھ ناروا سلوک پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔