آل پاکستان فدا ماما مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ،نواں شہر یونائیٹڈ نے کوہستان ایف سی مانسہرہ کوشکست دیدی

جمعرات 19 جون 2025 16:56

آل پاکستان فدا ماما مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ،نواں شہر یونائیٹڈ نے کوہستان ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) نواں شہر یونائیٹڈ ایبٹ آباد نے آل پاکستان فدا ماما مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ 2025ءمیں کوہستان ایف سی مانسہرہ کو پنلٹی ککس پر شکست دیکر اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول اوگی رشیدہ کے گرائونڈ میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس کے ذریعہ ہوا جس میں نواں شہر یونائیٹڈ ایبٹ آباد نے برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ شائقین کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی جنہوں نے میچ کو خوب سراہا۔