
کارلوس الکاراز،لورینزو موسیٹی،ہولگررونے اورکیرن خچانوف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
جمعرات 29 مئی 2025 22:22
(جاری ہے)
مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہنگری کے حریف ٹینس کھلاڑی فیبیان ماروزان کو 1-6، 6-4، 1-6 اور 2-6سے شکست دی، جہاں فاتح کھلاڑی کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ بوسنیا ہرزیگوونیاکے حریف کھلاڑی دمیر جمہور سے ہوگا۔
مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبیا کے حریف کھلاڑی دانیال الٰہی گالان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 0-6 اور 4-6 سیشکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں اٹلی کے فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف ٹینس کھلاڑی ماریانو نیوون سے ہوگا۔ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی،انہوں نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ایمیلیو ناوا کو 3-6، 6-7(5-7)اور 3-6 سے مات دی۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے آسٹریاکے حریف کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 6-3، 5-7، 6-4 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ کو دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑا،ان کو پرتگال کے کھلاڑی نونو بورجیس نے شکست دی اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس بھی دوسرے رائونڈ میں ہار کر مردوں کیسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے، ان کو اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو گیگانٹے نے مات دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 27 برس بعد آئی سی سی ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز چھ ریجنز میں ہو گیا
-
گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
-
شاہ زین ملک نے صدر ، یعقوب قادری کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری کے طور پر منتخب
-
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار
-
نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
-
جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
-
کرکٹ ٹورنامنٹ "راولپنڈی چیمپئنز لیگ" کا انعقاد (کل)ہوگا
-
الپائن کلب اور ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے
-
نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد کی بحالی کا کام جاری، سندھ حکومت نے فنڈز مختص کر دیے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی، آئی سی سی نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
-
پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی واپسی پیرسے شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.