Live Updates

ہاکی پلیئر پرویز اسلم کیانی کے انتقال پر پی ایچ ایف صدر و سیکرٹری جنرل، ہاکی اولمپینز سمیت ہاکی فیملی کی جانب سے اظہار تعزیت

جمعرات 29 مئی 2025 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر و سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر پرویز اسلم کیانی کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں ،اولمپین قاسم ضیاء ، اولمپین چوہدری اختر رسول،اولمپین اصلاح الدین،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپین محمد آصف باجوہ، اولمپین شہباز احمد سینئر، اولمپین خالد حمید، اولمپین خواجہ جنید، اولمپین ملک شفقت،اولمپین شکیل عباسی، اولمپین ذیشان اشرف،اولمپین قمر ابراہیم، اولمپین شیخ عثمان، اولمپین کامران اشرف، اولمپین دانش کلیم ،اولمپین انجم سعید، اولمپین سمیر حسین، انٹرنیشنل ابوزر امراؤ ،انٹرنیشنل آصف خان،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید امین سمیت دیگر ہاکی اولمپینز و سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات