پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری ، عائشہ ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات

جمعرات 29 مئی 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ احسان بھٹہ کو سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات اوراو ایس ڈی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ شعیب جدون کو ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق او ایس ڈی نوید شہزاد مرزا کو ڈائریکٹر جنرل فوڈ/کین کمشنر پنجاب تعینات اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن راجہ محمد اشرف کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈاکٹر فہد وقار عظیم کو تبدیل کرکے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن تعینات جبکہ تعیناتی کی منتظر ثانیہ ہمایوں کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن محمد نجیب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات اور چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ بشری نصیر کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :