فیصل آباد پولیس کی کارروائی، مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 13:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔سی سی ڈی مدینہ ڈویژن نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث خطرناک ڈاکو عثمان عرف مانو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکو عثمان عرف مانو نے گز شتہ برس اپنے ساتھیوں زاہد اور قاسم کے ہمراہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں ہاؤس رابری کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔