Live Updates

جیو کی فلم ’’دیمک‘‘ پاکستانی سنیما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی

دیمک ہمارے لیے ایک منفرد تجربہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی، سنسنی خیز کہانی اور مکمل انٹرٹینمنٹ کا حسین امتزاج ہے،ثمینہ پیرزادہ

جمعہ 30 مئی 2025 13:17

جیو کی فلم ’’دیمک‘‘ پاکستانی سنیما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)جیو کی فلم دیمک کی اسٹار کاسٹ کا کہنا ہیکہ یہ فلم پاکستانی سنیما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کرے گی۔جیو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی فلم دیمک کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین، اداکار فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ دیمک ہمارے لیے ایک منفرد تجربہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی، سنسنی خیز کہانی اور مکمل انٹرٹینمنٹ کا حسین امتزاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ہر عمر کے افراد کیلئے پیسہ وصولثابت ہوگی۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہدایت کار رافع راشدی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مرادعلی نے بتایا کہ دیمک صرف ایک ہارر فلم نہیں بلکہ اس میں خاندانی رشتوں کی الجھنیں، معاشرتی مسائل اور ماورائی عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں، جو فلم کو دیگر فلموں سے منفرد بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کا ریلیز کیا گیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ دیمک پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کر سکتی ہے۔گزشتہ روز فلم دیمک کے ہدایتکار اور اسٹار کاسٹ نے کراچی کے ایک اور بڑے شاپنگ مال کا دورہ کیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد سپر اسٹارز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھی۔ عوام کی بڑی تعداد نے ان کا انتہائی جو ش و جذبے کے ساتھ استقبال کیا، آٹوگراف لیے اور تصاویر یں بھی بنوائیں۔

یہ فلم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تحت بڑی عید پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں فیصل قریشی اور سونیا حسین مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جب کہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور بشری انصاری جیسے سینئر فنکار بھی جلوہ گر ہیں۔یاد رہے کہ جیو فلمزاس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر شامل ہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات