غزہ کی صورتِ حال بہتر ہونے تک اسرائیل کے بارے میں مؤقف سخت ہونا چاہیے، فرانس

جمعہ 30 مئی 2025 13:21

غزہ کی صورتِ حال بہتر ہونے تک اسرائیل کے بارے میں مؤقف سخت ہونا چاہیے، ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لئے مناسب عمل نہ کرے تو یورپی ممالک کو اس کے خلاف اپنا اجتماعی مؤقف سخت کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہاس حوالے سے آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شرائط کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف اخلاقی فرض بلکہ سیاسی ضرورت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :