عارف والا ،جلوس کے تمام راستوں پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او

جمعہ 30 مئی 2025 17:09

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے کہا کہ اٹھارہ جیٹھ کے جلوس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرکیا جائیگا، جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسر واہلکاران اپنے فرائض سرانجام دیں گے جلوس کے خارجی وداخلی راستوں پر واک تھر وگیٹ نصب اور میٹل ڈیٹیکٹرز سے فیزیکلی چیکنگ بھی کی جائے گی ۔

معاشرتی امن کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ملکی حالات و کسی قسم کی شرانگیزی اور نفرت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ درباراہلبیت ڈی بلاک سمیت جلوس کے تمام راستوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گی ۔\378

متعلقہ عنوان :