شورکوٹ ، ڈپٹی کمشنر ملتان روڈ پر سڑک کی تعمیر کو بھی چیک کیا

جمعہ 30 مئی 2025 19:13

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے شورکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر اے ڈی سی آر جھنگ محمد محسن،اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔تحصیلدار شورکوٹ محمد راشد مجیدکاہلو اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ڈی سی جھنگ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ جا کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر ماریہ امداد،ڈاکٹر محمد افنان،ڈاکٹر زیشان مظہر کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

ڈی سی جھنگ نے مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی طور پر پوچھا اور تمام وارڈز میں انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈی سی جھنگ نے ملتان روڈ پر سڑک کی تعمیر کو بھی چیک کیا ہے اور کہا کہ جو مٹیریل استعمال ہو رہا ہے وہ معیار کے مطابق ہو اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس اور اراضی ریکارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کو چیک کیا۔\378

متعلقہ عنوان :