وفاقی وزیرمواصلات عبد العلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 21:13

وفاقی وزیرمواصلات عبد العلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطحی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے "سالانہ مینٹیننس پلان "پر غور و خوض، اہم فیصلے کئے گئے ۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز کی مرمت انتہائی اہمیت کی حامل ہے مرمتی کاموں میں تسلسل شاہراہوں کو کار آمد اور سفر کو سہل بناتا ہے این ایچ اے کی نئی ٹیم سے کارکردگی میں نمایاں بہتری ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کیلئے سفر ی سہولیات کو خوشگوار بنانا ہے این ایچ اے افسران کے پاس کارکردگی میں بہتری کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ترنول کوہاٹ روڈ کے گنجان آبادی والے حصے کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کریں گوجرانولہ بائی پاس کی بہتری کیلئے بھی فوری کام شروع ہونا چاہیے کامرہ کینٹ میں شاہراہِ کی لائٹنگ اور باڑ لگانے کا آغاز کیا جائے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کہیں بھی شاہراہوں میں خرابی پر فوری مرمت کو یقینی بنایا جاے مسافروں کی سہولت اور پر سکون سفر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آئندہ تمام مرمتی سکیموں کو مجاز فورم سے منظور کروایا جائے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مرمتی منصوبہ جات کی منظوری کا عمل انتہائی شفاف ہونا چاہیے سکیموں میں کفایت شعاری، معیار اور طویل المدتی فائدہ رہنما اصول ہیں مستقبل کی مرمتی سکیموں کو جامع منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :