لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے منتظمین کو داخلوں کا ہدف نئے سرے سے پوراکرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 30 مئی 2025 22:24

لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہورکے سکولوں میں25ہزارفیک انرولمنٹس پکڑی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جعلی انرولمنٹس ختم کرنے کے بعدسکولوں کے منتظمین کوداخلوں کاہدف نئے سرے سے پوراکرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ان سکولوں کے منتظمین کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی بچوں کے داخلے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سکولوں میں انرولمنٹس کا ہدف پورا ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق لاہور میں داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 40 ہزار بچے داخل کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :