ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس زیارت میں اساتذہ میں ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 30 مئی 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس زیارت میں اساتذہ میں ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد اساتذہ کو ڈیجیٹل تعلیم کی فراہمی میں معاون بنانا تھا۔

(جاری ہے)

مہمانانِ خصوصی میں ڈی ای او زیارت لطیف اللہ غرشین، ڈی ڈی اونقیب اللہ کاکڑ اور یونیسف کے ڈسٹرکٹ منیجر فدا حسین پا نیزائی شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر اساتذہ میں ٹیبلٹس تقسیم کیے ۔

اس موقع پر مقررین نے کہاکہ یہ اقدام تعلیمی معیار کی بہتری، تدریسی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام اور طلبہ کو اکیسویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔شرکاء نے یونیسف کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

متعلقہ عنوان :