کراچی، سکول کی 8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری پیغام سامنے آگیا، مقدمہ درج

بدھ 3 ستمبر 2025 21:35

کراچی، سکول کی 8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ دار اسکول انتظامیہ ہے۔ نوجوان نے لکھا کہ عرفان، حسن اور طلحہ نے ذہنی اذیت دی، اسی وجہ سے خودکشی کر رہا ہوں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔