پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے،پی ڈی ایم اے

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:56

پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے،پی ڈی ایم اے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 47 ہزار کیوسک ، خانکی ہیڈ ورکس میں 5 لاکھ 26 ہزار کیوسک ،قادر آباد ہیڈ ورکس میں 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک ،چنیوٹ پل میں 4 لاکھ 94 ہزار کیوسک، تریموں ہیڈ ورکس میں 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک ، دریائے راوی جسڑ 82 ہزار کیوسک اورراوی سائفن میں 98 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

شاہدرہ 97400 کیوسک ،بلوکی ہیڈ ورکس 121600 کیوسک ،سدھنائی ہیڈ ورکس 139999 کیوسک ، دریائے ستلج جی ایس والا 319295 کیوسک ،سلیمانکی ہیڈ ورکس132492 کیوسک ،اسلام ہیڈ ورکس 95727 کیوسک اورپنجند ہیڈ ورکس پر169032 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :