لورالائی ، تعلیم کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی کاوشیں رنگ لانے لگیں

جمعہ 30 مئی 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) لورالائی میں تعلیم کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل،ڈی ڈی او فیمیل قمرسلطانہ یونسف کے منیجر عبیدخان ترین،بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ مینجر مجیب الرحمٰن سمت اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

لورالائی میں تعلیمی بہتری سے متعلق جاری منصوبوں، سکولوں کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی اور محکمہ تعلیم کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں کئی عرصے سے بند سکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے اور ان میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ نے تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے زور دیا کہ اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے ضلع لورالائی میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ایسے اجلاس تعلیمی بہتری کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے تمام اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گااور اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں اور تدریسی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :