لاہور،اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

ہفتہ 31 مئی 2025 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 3 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کی جانب سے کازلسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کے دفاتر سے تفصیلی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔ درخواست گزار سلمان طاہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا لیکن خاتون کا میڈیکل اینٹی ریپ ایکٹ کے مطابق نہیں کیا گیا۔