رادہ آنند لعل نے پبلک سروس کمیشن میں گریڈ 17کی دو الگ الگ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے رخشان ڈویژن اور ہندو برادری کا نام روشن کردیا

ہفتہ 31 مئی 2025 11:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) بلوچستان کے علاقے خاران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی بیٹی نے پبلک سروس کمیشن میں گریڈ 17کی دو الگ الگ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے رخشان ڈویژن اور ہندو برادری کا نام روشن کردیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری، خاران کے سرکردہ رہنما چوہدری آنند لعل کی بیٹی اور میونسپل کمیٹی کے کونسلر چوہدری کہلاش کٹاریہ کی بھتیجی رادہ آنند لعل نےگریڈ 17انگلش لیکچرار اور محکمہ سوشل ویلفیئر گریڈ 17 کے آفیسر کی الگ الگ ٹیسٹ پاس کیے جو رخشان ڈویژن اور خاران جیسے پسماندہ علاقے کےلئے اعزاز سے کم نہیں۔

اس موقع پرخاران کے عوامی حلقوں کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کی دو الگ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے پر رادہ آنند لعل کومبارکباد اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رادہ آنند لعل نے محنت و لگن کے ساتھ دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے پیغام دیا ہے کہ ہندو برادری کی بچیاں بھی کسی سے کم نہیں ۔ ۔واضع رہے کہ اس سے قبل بھی رخشان ڈویژن ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی کشش لعل نے اسسٹنٹ کمیشن کا ٹیسٹ پاس کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :