خشک دودھ چوری کیس میں گرفتار انسپکٹر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ہفتہ 31 مئی 2025 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) کسٹم کورٹ لاہور نے کروڑوں روپے مالیت کے خشک دودھ چوری کیس میں گرفتار کسٹم انسپکٹر فیصل ڈھلوں، خاتون انسپکٹر ردا، کانسٹیبل طلحہ اور وقاص کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ سپیشل جج کسٹم سرفراز احمد نے کیس کی سماعت کی۔ ہفتہ کے روز ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے لہذا استدعا ہے کہ ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزمان کسٹم ویئر ہائوس سے سینکڑوں بیگز خشک دودھ چوری کرنے میں ملوث ہیں جن میں سے 800بیگز برآمد بھی کیے گئے۔ عدالت نے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :