سلطان راہی کے بیٹے نے والد سے آخری ملاقات کا احوال بتادیا

میرے والد نے ذاتی خرچ پر کئی مساجد بھی تعمیر کروائی تھیں،حیدر سلطان

ہفتہ 31 مئی 2025 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)معروف پاکستانی اداکار سلطان راہی مرحوم کے بیٹے حیدر سلطان نے اپنے والد سے آخری ملاقات کا احوال بیان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سلطان راہی مرحوم کے بیٹے اداکار حیدر سلطان نے نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنے والد سلطان راہی سے آخری ملاقات کے بارے میں بات کی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران حیدر سلطان نے بتایا کہ ان کے والد ویزے کے معاملے میں اسلام آباد جارہے تھے، جیسے ہی ان کی گاڑی پورچ سے باہر نکلی، تو انہوں نے ان کی طرف ہاتھ ہلایا، وہ اپنے والد کے پاس گئے اور انہیں بوسہ دیا، کیونکہ وہ اس دن کچھ بے چینی محسوس کررہے تھے۔حیدر سلطان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے ساتھ جائیں لیکن ان کے والد نے کہا کہ وہ خود جا سکتے ہیں اور وہ چلے گئے، اسی دن سلطان راہی کی ناگہانی واقعے میں موت ہوگئی، اس وقت حیدر سلطان کی عمر صرف 18سال تھی۔

(جاری ہے)

حیدر سلطان نے بتایا کہ ان کے والد کتنے عاجز تھے، وہ ہمیشہ لوگوں کو سب سے پہلے سلام کرتے تھے، وہ ایک مخیر شخص تھے اور انہوں نے اپنے ذاتی خرچ پر کئی مساجد بھی تعمیر کروائی تھیں۔حیدر سلطان نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ اپنے والد کے ساتھ سٹوڈیو گئے، اچانک ایک جھاڑو دینے والے نے سلطان راہی صاحب کو روکا اور کہا کہ آپ نے آج مجھے سلام نہیں کیا، سلطان راہی گاڑی سے باہر نکلے، اس شخص کو گلے لگا کر سلام کیا، وہ شخص جذباتی ہو گیا اور کہا کہ اب آپ جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :