بابر، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں، کامران اکمل کی سٹار بیٹرز کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کی حمایت

موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بات نہیں کرتا جبکہ حقیقی کھلاڑی بنتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہیں، آپ صرف خود کو ٹی20 تک محدود نہپں کرسکتے :سابق وکٹ کیپر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 مئی 2025 11:48

بابر، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں، کامران اکمل کی سٹار بیٹرز کو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ 
حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔ 
44 سالہ کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بات نہیں کرتا جبکہ حقیقی کھلاڑی بنتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہیں، آپ صرف خود کو ٹی20 تک محدود نہپں کرسکتے۔

 
خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابر اعظم، محمد رضوان کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جب کہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں بھی انہیں موقع نہیں دیا گیا۔                                                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :