کرکٹ آسٹریلیا کاآئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 10 اگست کو پہلے میچ سے ہوگا

بدھ 30 جولائی 2025 14:31

کرکٹ آسٹریلیا کاآئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)کرکٹ آسٹریلیا (سی ای)نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لئے دو مختلف سکواڈز کا اعلان کردیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقی ٹیم کی تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبانی کرے گی جس کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے دو مختلف 14-14 رکنی سکواڈز کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 10 اگست کو پہلے میچ سے ہوگا۔ مایہ ناز بلے باز ٹریوس ہیڈ اور فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے محدود اوورز کے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-5 سے فتح حاصل کرنے والے آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں مچل مارش آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔سٹیو سمتھ اور گلین میکسویل کی حالیہ ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے سیریز کے لئے مڈل آرڈر میں سلیکٹرز نے مچل اوون کو سکواڈمیں شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ شان ایبٹ، جیک فریزر میک گرک، تنویر سنگھا، کوپر کونولی اور ایرون ہارڈی کو زیویئر بارٹلیٹ اور لانس مورس کو ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

چیئر آف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک سیریز میں ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ کی واپسی کے ساتھ ٹیم مزید مضبوط ہوجائے گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 10 اگست کو ڈارون میں ہونے والے ابتدائی میچ کے ساتھ ہوگا۔جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے اعلان کردہ دو مختلف سکواڈ میں ٹی ٹونٹی سکواڈمیں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میٹ کوہنیمن، گلین میکسویل، مچل اوون، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

اسی طرح ون ڈے سیریز کا آغاز 19 اگست کو پہلے میچ سے ہوگا۔ون ڈے سکواڈ کی قیادت بھی مچل مارش کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویئر بارٹلیٹ، الیکس کیری، بین ڈوارشوئس،نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، لانس مورس، مچل اوون، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :