ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں فن لینڈ کی مسلسل چوتھی کامیابی

گروپ ڈی کے ایک میچ میں نا قابل شکست فن لینڈ اور جنوبی کوریا کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے تھیں

بدھ 30 جولائی 2025 14:56

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں فن لینڈ کی مسلسل چوتھی کامیابی
تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)فن لینڈ کی ٹیم نے ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں اپنے گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔فن لینڈ کی ٹیم کی ٹیم اپنے گروپ ڈی میں تاحال ناقابل شکست ہے۔

(جاری ہے)

ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں منگل کو کھیلے گئے گروپ ڈی کے ایک میچ میں نا قابل شکست فن لینڈ اور جنوبی کوریا کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم فن لینڈ کی ٹیم نے حریف جنوبی کوریا کی ٹیم کو2-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

فن لینڈ کی جیت کا سکور 20-25، 25-14، 20-25، 25-19 اور 21-23 رہا۔فن لینڈ کی ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ کولمبیا کے خلاف کھیلے گی۔فن لینڈ کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکی ہے۔